16 نومبر 2018
تازہ ترین
امریکا پاک بھارت مذاکرات کی حمایت کر ے گا، ایلس ویلز

امریکی سینئر سفارتی اہلکار ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ امریکا پاک بھارت تعلقات کی بہتری کے لیے نتیجہ خیز مذاکرات کی حمایت کرے گا۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں جنوبی اور وسطی ایشیا بیورو کی سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان کو 2 واضح پیغام بھیجے ہیں جن میں سے ایک مذاکرات میں تعمیری شرکت اور دوسرا پاکستان پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا وعدہ پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان نے امریکی سیکریٹری اسٹیٹ امئیک پومپیو کے ذریعے مذاکرات کا کوئی پیغام ارسال کیا اور ان کی بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات میں یہ معاملہ اٹھایا گیا توایلس ویلز نے اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟