21 ستمبر 2018
تازہ ترین
امریکا نے شام پر کیمیائی ہتھیار داغے،روس کا الزام

 روس نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے شام کے مغربی حصے میں رہائشی علاقوں پر کیمیائی ہتھیار وائٹ فاسفورس استعمال کیے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے  کے مطابق ماسکو کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں قائم ملٹری ہدف پر عالمی سطح پر ممنوعہ کیمیکل وائٹ فاسفورس بطور ہتھیار استعمال کیا گیا۔روسی جنرل ولادی میر اسیکچنکو کے مطابق دو امریکی جنگی طیاروں ایف 15 نے 8 ستمبر کو ہجنم نامی علاقے پر حملے کیے جس میں وائٹ فاسفورس شامل تھا۔انہوں نے کہا کہ کیمیائی ہتھیار سے شدید آگ بھڑک اٹھی جبکہ اس سے ہونے والی اموات اور زخیموں سے متعلق معلومات کی تصدیق کی جاری ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟