26 ستمبر 2018
تازہ ترین
امریکا، طیارہ گرنے سے 5 مسافر ہلاک

امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ پارکنگ ایریا میں ایک گاڑی پر گر کر تباہ ہو گیا ،جس سے 5 مسافر ہلاک ہوگئے ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں چھوٹا سیسنا 414 طیارہ اورنیج کائونٹی کے قریب پارکنگ ایریا میں کھڑی ایک گاڑی پر گر کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جس سے جہاز میں سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے ۔ طیارے کو قریبی واقع جان وائن ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی تھی۔ کیلیفورنیا کے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ترجمان نے کہا کہ یہ چھوٹا طیارہ سان فرانسسکو کی ایک رئیل سٹیٹ کمپنی کیٹیگری-3 کی ملکیت ہے تاہم طیارے کی منزل اور پرواز بھرنے کے مقام سے متعلق کوئی معلومات موصول نہیں ہوسکیں۔ طیارے کی ملکیت رکھنے والی کمپنی رابطہ کرنے کے باوجود تعاون نہیں کر رہی ہے۔ ریسکیو ادارے کے افسر نے کہا ہے کہ جہاز ایک سپر سٹور کے پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑی پر گرا ، جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ خوش قسمتی سے گاڑی میں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔ طیارہ گرنے سے جائے حادثہ پر آگ نہیں بھڑکی تاہم طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟