22 فروری 2019
تازہ ترین
امریکا سے حتمی مذاکرات، افغان طالبان کی 14رکنی ٹیم کا اعلان

افغان طالبان نے امریکا سے امن مذاکرات کے لیے ملا شیر محمد عباس استاکزئی کی سربراہی میں 14 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، ٹیم میں انس حقانی سمیت گوانتانامو بے کے 5 سابق قیدی بھی شامل ہیں جب کہ انس حقانی اب بھی کابل جیل میں اسیر ہیں۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ملا برادر نے امیر ہیبت اللہ آخونزادہ کی مشاورت سے ٹیم تشکیل دی ہے۔ ٹیم کی سربراہی ملا شیر محمد عباس استانکزئی کریں گے جبکہ دیگر اراکین میں مولوی ضیائ الرحمان مدنی، مولوی عبدالسلام حنفی، شیخ شہاب الدین دلاور، ملا عبداللطیف منصور، ملا عبدالمنان قمری، مولوی عامر خان، ملا محمد فضل مظلوم، ملا خیر اللہ، مولوی مطیع اللہ، ملا محمد انس حقانی، ملا نور اللہ نوری، مولوی محمد نبی عمری اور ملا عبدالحق واثق شامل ہیں۔ واضح رہے کہ قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب میں ہونے والے امن مذاکرات کے بعد 15 فروری سے قطر میں حتمی مذاکرات کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا اور طالبان کا کچھ علاقوں میں اپنی حکومت کے قیام سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟