25 ستمبر 2018
تازہ ترین
امریکا، بغیر اجازت اڑایا جانے والا طیارہ گر کر تباہ

امریکی شہر سیاٹل کے سی ٹیک ایئرپورٹ سے بغیر اجازت اڑایا جانے والا کمرشل طیارہ کیٹرون آئس لینڈ میں گر کر تباہ ہوگیا۔ امریکی لڑاکا طیارے ایف15 نے بھی بغیر اجازت اڑنے والے طیارے کا تعاقب شروع کیا، تاہم اس سے قبل ہی وہ گر کر تباہ ہوگیا۔ اس حوالے سے سی ٹیک ایئرپورٹ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ایک ایئرلائن کے ملازم نے بغیر اجازت سی ٹیک ایئرپورٹ سے ایک طیارہ اڑایا، جس میں کوئی مسافر نہیں تھا، جو گرکر تباہ ہوگیا  ، جبکہ ایئرپورٹ پر معمول کا آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ تباہ ہونے والا طیارہ الاسکا ایئرلائنز کا تھا، ایئرلائن نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ہم طیارہ اڑائے جانے کے واقعے سے آگاہ ہیں، لیکن اس میں کوئی مسافر نہیں تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟