28 مئی 2020
تازہ ترین
الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں سے اپیل

الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں سے اپیل

الیکشن کمیشن  آف پاکستان نے ملک کی سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابی عمل میں خواتین کی بھرپور شرکت کی حوصلہ افزائی میں کردار ادا کریں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے نام لکھے گئے ایک خط میں اپیل کی گئی کہ مرد اور خواتین ووٹرز کے فرق کو ختم کرنے کے لیے سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کی مدد کریں۔بیان میں کہا گیا کہ انتخابی فہرستوں میں کل ووٹرز کی تعداد 9کروڑ 71لاکھ ہے جن میں سے 4کروڑ 24لاکھ خواتین ووٹرز ہیں۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے کارکنوں اور حامیوں کو ہدایات جاری کریں کہ وہ خواتین، معذور افراد، اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں تاکہ آئندہ انتخابات میں ڈالے جانے والے ووٹوں کی شرح بہتر ہو سکے۔الیکشن کمیشن نے خواتین ووٹرز کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے لیے ایک خصوصی ونگ بھی قائم کیا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟