20 ستمبر 2018
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات  کیلئے  حکومت سے 5ارب روپے مانگ لئے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت سے اگلے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے 5ارب روپے مانگ لیے ، الیکشن کمیشن کی طرف سے وزارت خزانہ کو مالی سال 2017/18 کے بجٹ میں اگلے عام انتخابات کے لیے درکار فنڈ مختص کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی طرف سے  الیکشن کمیشن سے اگلے عام انتخابات کے لیے درکار فنڈ کا تخمینہ مانگا گیا تھا، الیکشن کمیشن نے اگلے عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے لیکر دیگر آپریشنل امور کی مد میں 5ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگاکر وزارت خزانہ کو بھیج دیا ہے۔ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2013کے انعقاد پر تقریباً پونے پانچ ارب ٟ4ارب73کروڑٞ روپے کے اخراجات آئے تھے اس طرح اگلے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے گذشتہ انتخابات کے مقابلے میں تقریباً27کروڑ روپے زیادہ مانگے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ گذشتہ عام انتخابات میں 18 کروڑ 13 لاکھ بیلٹ پیپر چھاپے گئے، جبکہ اگلے عام انتخابات میں ووٹرز کے اضافہ کی وجہ سے ایک کروڑ87 لاکھ زیادہ  بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟