17 نومبر 2018
تازہ ترین
الیسٹر کک نے عالمی کرکٹ  کو خیرآباد کہہ دیا

انگلش بیٹسمین الیسٹر کک نے اوول میں بھارت کے خلاف پانچویں ٹیسٹ میچ کے بعد انٹرنیشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ریکارڈ 59 ٹیسٹ میچز میں انگلش ٹیم کی قیادت کرنے والے الیسٹر کک نے تینوں طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ 33 سالہ بیٹسمین کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں کافی عرصے سے سوچ رہا تھا، اپنے ملک کیلیے جو کر سکتا تھا وہ کیا

الیسٹر کک نے کہا کہ انگلینڈ کی جانب سے طویل عرصے تک کھیلنے پر فخر ہے، میں سمجھتا ہوں کہ نئے کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع دینے کا یہ مناسب وقت ہے، اب انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ رہا ہوں تاہم کاؤنٹی کرکٹ میں ایسیکس کی نمائندگی کرتا رہوں گا، پوری زندگی کرکٹ سے پیار کرتا رہوں گا۔یاد رہے کہ الیسٹر کک نے انگلینڈ کی جانب سے 160 ٹیسٹ میچز میں 32 سنچریز اور 56 نصف سنچریز کی مدد سے 12 ہزار 254 رنز بنائے، جن میں سے 11 ہزار 627 رنز انہوں نے بطور اوپنر بنائے، 92 ون ڈے میچز میں 3 ہزار 204 اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 61 رنز بنائے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟