23 ستمبر 2018
تازہ ترین
الکاٹیل 5 وی سمارٹ فون لانچ

الکاٹیل کمپنی نے اپنا نیا سمارٹ فون الکاٹیل 5 وی متعارف کرا دیا ۔ سمارٹ فون میں 6.2 انچ نوچ ڈسپلے ، 1500×720 پگسل ریزولوشن ، 88 فیصد سکرین ٹو باڈی ریشو اور گلاس پروٹیکشن دی گئی۔ فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 22 پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج دیا گیا ۔ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا گیا ، جس میں 12 میگا پگسل اور 2 میگا پگسل کے سنسر شامل ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پگسل کا ہے۔ سمارٹ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے ۔ فون کو نیلے اور کالے رنگ میں متعارف کرایا گیا اور اس کی قیمت 200 ڈالر ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟