14 نومبر 2018
تازہ ترین
الکاٹیل 1اینڈرائڈ گو سمارٹ فون لانچ

الکاٹیل کمپنی کی جانب سے الکاٹیل 1 اینڈرائڈ گو سمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ۔ فون میں 5 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ گو آپریٹنگ سسٹم اور میڈیا ٹیک پروسیسر دیا گیا ۔ سٹوریج کے لئے فون میں 1 جی بی ریم اور 8 جی بی ان بلٹ میموری دی گئی ، جسے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 32 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 5 میگا پگسل کا بیک کیمرہ اور 2 میگا پگسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ۔ فون کی بیٹری 2000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس کا بیٹری ٹائم آٹھ گھنٹے سے زائد ہے۔ فون میں جی پی ایس ، وائی فائی ، مائیکرو یو ایس بی اور بلیوٹوتھ کنکٹیویٹی بھی دی گئی ۔ فون کو کالے ، نیلے اور سنہرے رنگ میں متعارف کرایا گیا اور اس کی قیمت 89 ڈالر ہے۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟