15 نومبر 2018
اللہ سے محبت

صبح شام دن رات یہ طواف جاری رہتا ہے، صحت مند افراد اپنے پیروں پر چل کر یہ سعادت حاصل کرتے ہیں جبکہ بزرگ اور معذور افراد وہیل چیئر پر بیٹھ کر طواف کرتے ہیں۔قطر کے ایک معذور لڑکے کو جب عمرہ کرنے کی سعادت ملی تو اس نے وہیل چیئر پر بیٹھنے سے انکار کردیا اور اپنے ہاتھوں پر چل کر طواف کیا۔ پندرہ سالہ غنیم الفتح کی ٹانگیں نہیں ہیں، حرم پاک کی انتظامیہ نے اسے خاص پروٹوکول دیا اور وہیل چیئر پیش کی لیکن اس نے انکار کردیا۔وہیل چیئر پیچھے پیچھے چلتی رہی اور غنیم ہاتھوں پر چل کر طواف کرتا رہا،اسے ہاتھوں پر چل کر طواف کرتا دیکھ کر لوگ جذباتی ہوگئے اور اس کے جذبے کو سلام پیش کیا،امام کعبہ نے بھی غنیم کو گلے لگاکر مبارک باد پیش کی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟