13 نومبر 2018
تازہ ترین
العزیزیہ ، فلیگ  ریفرنس،نواز احتساب عدالت پیش

 العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو پیشی کے لئے اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت پہنچا دیا گیا، جےآئی ٹی سربراہ واجد ضیا بھی عدالت پہنچ گئے۔ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس پر سماعت آج پھر ہوگی، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک ریفرنسز کی سماعت کریں گے، جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا صندوقوں میں دستاویز بھی ساتھ لائے ہیں، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث واجد ضیائ پر جرح جاری رکھیں گے، سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل سے پانچویں پیشی ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے موجودہ رویے پرکچھ کہنا نہیں چاہتا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کو نیب ریفرنسزکی سماعت کے لئے اڈیالہ جیل سے پانچویں مرتبہ خصوصی طور پراسلام آباد کی احتساب عدالت لایا گیا۔ دوران سماعت صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران نوازشریف نے خود سے منسوب بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی سے متعلق کوئی بات نہیں کی لیکن آج کے اخبار میں میرے نام سے بیان لگا دیا گیا ہے۔ عدالت سے واپسی پرنواز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ پیپلزپارٹی کے موجودہ رویے پر کیا کہیں گے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں ابھی اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔ واضح رہے کہ ایک اخبار میں نواز شریف سے منسوب ایک بیان شائع ہوا ہے جس میں پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی کا بغل بچہ قراردیا گیا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟