15 نومبر 2018
تازہ ترین
الجزائر،  فوجی کیمپ پر حملہ، 7 فوجی ہلاک،15 زخمی

الجزائرمیں عسکریت پسندوں نے ایک فوجی کیمپ پر حملہ کرکے کم سے کم سات فوجی ہلاک اور پندرہ زخمی کردیے۔ عسکریت پسندوں نے مشرقی ریاست  سکیکدہ  میں عزابہ کے مقام پر قائم ایک فوجی کیمپ پر حملہ کیا۔ فوج کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد بھی مارے گئے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دہشت گردوں اور فوج کے درمیان جھڑپ  اس وقت شروع ہوئی جب 15سے20 دہشت گردوں نے ایک فوجی کیمپ پرحملہ کردیا۔ حملے ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟