23 ستمبر 2018
تازہ ترین
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی شام میں اسکول پر بمباری کی تحقیقات کی ہدایت

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بان کی مون نے اسکول پر حملے کے نتیجے میں 22 طالبعلموں کی ہلاکت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسکول پر حملہ دانستگی سے کیا گیا ہے کہ تو یہ اقدام جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔دوسری جانب سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن نے شام میں اسکول پر حملے کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کونسل کو اس معاملے میں فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانا چاہیئے اور اس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ روس بھی اسکول پر فضائی بمباری کی تحقیقات کے حق میں ہے اس لئے جنگی جرائم کے اس اقدام کی فوری طور پر تحقیقات ہونی چاہیئے۔اس سے قبل شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا تھا کہ گزشتہ روز باغیوں کے زیرتسلط صوبہ عدلیب میں 6 فضائی حملے کئے اور ایک راکٹ اسکول پر بھی آکر گرا جس کے نتیجے میں 22 طالبعلم اور 6 اساتذہ جاں بحق ہوگئے تھے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟