22 فروری 2019
تازہ ترین
اقوام متحدہ  کی حماس کیخلاف امریکی قرارداد مسترد

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے حماس کے خلاف امریکی قرارداد مسترد کردی بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں حماس کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی۔ قرارداد کے حق میں 87، مخالفت میں 57 جب کہ 33 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے قوانین کے تحت قرارداد کی منظوری کے لیے درکار 2 تہائی اکثریت حاصل نہیں ہوسکی جس کے باعث قرارداد کو مسترد کر دیا گیا۔ اس قرار داد کی منظوری کے لیے اسرائیل نے لابنگ کی تھی امریکا نے بھی اسرائیل کے ہمراہ قرارداد کی منظوری کے لیے زبردست لابنگ کی تھی اور نکی ہیلی نے اراکین کو قرارداد کے حق میں ووٹ دینے کے لیے اراکین کو خط لکھے تھے جس میں قرارداد کی نامنظوری پر دھمکی بھی دی گئی تھی قرار داد اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے پیش کی تھی، نکی ہیلی اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہی ہیں اور یہ قرارداد اقوام متحدہ میں نکی ہیلی کی آخری کارروائی ہے ادھر امریکی قرارداد مسترد ہونے پر حماس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور امریکی و اسرائیلی عزائم کی سخت الفاظ مذمت کی۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟