اقتصادی مشاورتی کونسل سے عاطف میاں کو نکالنے پر عاصم خواجہ  بھی مستعفی

 وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل سے عاطف میاں کو نکالنے پر عاصم خواجہ مستعفی ہوگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عاصم اعجاز خواجہ نے کہا کہ اقتصادی مشاورتی کونسل  ای اے سی  سے استعفیٰ دے دیا ہے اور یہ فیصلہ میرے لیے تکلیف دہ ہے۔ عاصم اعجاز خواجہ نے کہا کہ ایک مسلمان کی حیثیت سے اس اقدام کا جواز پیش نہیں کر سکتا جہاں ایسی اقدار پر سمجھوتہ کیا جائے وہاں کام کرنا ممکن نہیں، اللہ ہمیں معاف کرے میری اور ہم سب کی مدد فرمائے جب کہ ملک کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار ہوں، پاکستان پائندہ باد۔ واضح رہے کہ حکومت نے مذہبی جماعتوں اور دیگر حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد عاطف میاں کو اکنامک ایڈوائزری کونسل کی رکنیت سے ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟