16 نومبر 2018
افغان صدر کا وزرا کے استعفے قبول کرنے سے انکار

 افغان صدر اشرف غنی نے وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا جب کہ مشیر قومی سلامتی کا استعفیٰ قبول کرلیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکیورٹی امور پر اختلافات کے باعث  افغان وزیر دفاع، وزیر داخلہ، خفیہ ایجنسی کے سربراہ اور مشیر قومی سلامتی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ حکومتی ترجمان ہارون چکنسوری کا کہنا ہے کہ صدر اشرف غنی نے مستعفی وزرا اور چیف خفیہ ایجنسی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے تاہم انہوں نے مشیر قومی سلامتی حنیف اتمار کا استعفیٰ قبول کرلیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟