21 ستمبر 2018
تازہ ترین
افغان صدر کا طالبان سے  تین ماہ کیلئے مشروط جنگ بندی کا اعلان

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان سے  تین ماہ کے لیے مشروط جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے 99ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اشرف غنی نے طالبان سے مشروط جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پیر سے 19 نومبر تک فائر بندی رہے گی تاہم یہ اسی صورت میں برقرار رکھی جائے گی اگر طالبان سیز فائر کا احترام کریں ۔ اشرف غنی نے کہا کہ عیدالاضحیٰ قریب آچکی ہے اور ملک کے 34 صوبوں میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی عید کی خوشیوں کا خیال رکھنا چاہیے، ہم نے سیز فائر کا اعلان کیا ہے جو کہ کل یوم عرفہ سے لے کر حضور اکرمۖ کے یوم ولادت یعنی میلاد النبی ۖ تک قابل عمل ہوگا جسے یقینی بنانا طالبان کے سیز فائر سے مشروط ہے۔ افغان حکومت کی جانب سے یک طرفہ سیز فائر کے اعلان پر فی الحال طالبان سمیت کسی عسکری گروہ یا تنظیم کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ دوسری جانب پاکستان نے عیدالاضحیٰ پر افغانستان میں سیز فائر کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی سے افغان عوام کو سنت ابراہیمی ۿ کی امن و سکون سے ادائیگی کا موقع ملے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟