19 ستمبر 2018
 افغان حکومت اور طالبان کے درمیان خفیہ مذاکرات کا انکشاف

برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحا میں فریقین کے درمیان ستمبر اور اکتوبر میں مذاکرات کے دو دور ہوئے۔ طالبان وفد کی قیادت تنظیم کے سابق سربراہ ملا عمر کے بھائی ملا عبدالمنان نے کی۔ مذاکرات میں فریقین کے علاوہ کسی دوسرے ملک کے نمائندے شریک نہیں ہوئے۔ اس سے پہلے چار ملکی گروپ کی کوششوں سے مری میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات ہوئے تھے جو ملا اختر منصور کے مارے جانے کے بعد ناکام ہو گئے تھے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟