افغان جنگ ادھوری چھوڑناعقلمندی نہیں،جنرل جوزف

امریکی چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا ہے کہ امریکا کا افغانستان سے جنگ میں مکمل کامیابی کے بغیر انخلاء ایک اور نائن الیون کا موجب بنے گا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی فوجی افغانستان سے مشن کی تکمیل کے بغیر ہی واپس آجاتے ہیں تو دہشت گردوں کو ایک بار پھر منظم اور متحرک ہونے کا موقع مل جائے گا جس سے امریکیوں کو ایک اور نائن الیون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے منعقد کردہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی جنرل نے کہا کہ شدت پسند جماعتوں داعش اور القاعدہ پر دباؤ کم کرنے کے ناقابل تلافی نقصانات ہوں گے، یہ تنظیمیں متحد ہوکر نئی قوت کے ساتھ سامنے آئیں گی اور امریکیوں پر بھرپور حملے کریں گی۔

جنرل جوزف ڈنفورڈ نے مزید کہا کہ امریکی فوجیوں کی افغانستان میں موجودگی سے دہشت گردوں کو پنپنے کا موقع نہیں ملے گا اور نہ ہی دہشت گردوں کے مختلف گروہ متحد ہو سکیں گے۔ 17 سالہ جنگ کو ادھوری چھوڑنا عقل مندی نہیں ہوگی۔ امریکی فوجیوں نے افغانستان میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟