29 ستمبر 2020
تازہ ترین
 افغانستان , ہلمند میں  خود کش حملہ ،5 افراد ہلاک ،25زخمی

 افغانستان , ہلمند میں  خود کش حملہ ،5 افراد ہلاک ،25زخمی

 افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ایک خود کش حملے میں 5 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے  مطابق گورنر صوبہ ہلمند کے ترجمان عمر زواک کا کہنا تھا کہ لشکر گاہ کے علاقے میں قائم پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب ایک پارکنگ میں بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑایا گیاان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوئے۔انہوں نے دعوی کیا کہ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔ صوبائی ترجمان نے حملے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں 2 سپاہی بھی ہلاک ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مذکورہ دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔افغان میڈیا پر نشر ہونے والی ویڈیو کے مطابق حملے میں افغان فوج کے زیر استعمال متعدد فوجی بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟