21 ستمبر 2018
تازہ ترین
 افغانستان،نصب بم دھماکہ،8 شہری ہلاک ،6 زخمی

 افغانستان کے صوبے بلخ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے 8 شہری ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے بلخ میں ضلع شولگرہ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے 8 شہری ہلاک ہوگئے جب کہ دھماکے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ صوبے بلخ کے پولیس چیف شرجان درانی نے کہا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب ایک کار سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز آلے سے ٹکرائی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟