24 اپریل 2019
تازہ ترین
افغانستان ، مسلح افراد نے لڑکیوں کا سکول تباہ کردیا

افغانستان ، مسلح افراد نے لڑکیوں کا سکول تباہ کردیا

افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے دھماکا خیز مواد سے لڑکیوں کے ایک سکول کو تباہ کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے فراہ کے گائوں توسک میں از سرنو تعمیر شدہ بنفشہ گرلز ہائی سکول میں نامعلوم مسلح افراد داخل ہوکر دھماکا خیز مواد سے سکول کی عمارت کو دوسری بار تباہ کر دیا اور اندھا دھند فائرنگ بھی کی۔ اس سکول کو دو سال قبل بھی مسلح افراد نے نذر آتش کردیا تھا اس کے باوجود اسکول میں درس و تدریس جاری تھی اور 500 لڑکیاں زیر تعلیم تھیں۔ سکول کی تباہ حال عمارت کو ازسرنو تعمیر کیا گیا اور مرمت شدہ عمارت میں درس و تدریس کا آغاز ایک ماہ قبل ہی ہوا تھا۔ صوبے فراہ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ شدت پسند تنظیموں کی جانب سے سکول انتظامیہ کو مسلسل دھمکیاں موصول ہورہی تھیں، دو سال قبل بھی اس سکول کو نذر آتش کردیا گیا تھا تاہم اس حملے کی ذمہ داری کسی جنگجو تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ افغانستان کی وزارت تعلیم کے اعداد و شمار کے تحت اب بھی ساڑھے 3 لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں اور ملک بھر میں تقریباً 900 سے زائد سکول سیاسی حکومتوں کے قیام کے باوجود تاحال بند ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟