افغانستان ،  فورسز کے حملوں اور دھماکے ،13 طالبان ہلاک

افغانستان ،  فورسز کے حملوں اور دھماکے ،13 طالبان ہلاک

افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے حملوں اور دھماکہ میں تیرہ طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ ہلمند کے مختلف اضلاع میں افغان فورسز کے حملوں میں گیارہ طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ صوبہ زابل میں دھماکہ خیز مواد نصب کرتے ہوئے اچانک دھماکہ کے نتیجے میں دو طالبان ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کے دوران طالبان کے ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد بھی تباہ ہوئے ہیں ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟