19 اکتوبر 2018
تازہ ترین
افغانستان ،فورسز کا فضائی حملہ ، 3 طالبان ہلاک

 افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں تین طالبان ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان نیشنل آرمی سپیشل آپریشنز کارپس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ پکتیا کے ضلع جاجی میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین جنگجو ہلاک ہو گئے ۔ حملے میں کوئی عام شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟