23 ستمبر 2018
تازہ ترین
افغانستان،طالبان کے حملے، 35 افراد ہلاک

 افغانستان میں طالبان کے تین تازہ حملوں میں 35 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور مارے گئے۔  بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے سمنگان میں طالبان جنگجوئوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں افغان فوج کے 14 اہلکار ہلاک اور 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔ طالبان کی جانب سے دوسرا حملہ صوبہ قندوز میں افغان لیڈر احمد شاہ مسعود کی 17 ویں برسی کے موقع منعقد کردہ تقریب کے لیے جانے والے قافلے پر کیا گیا۔ خود کش حملے میں 13 افراد ہلاک ہوئے۔ ادھر صوبہ زوانجان میں طالبان شدت پسندوں نے افغان پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، حملے کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں 8 ستمبر کو بغلان صوبے میں بھی طالبان حملہ آوروں نے 30 افغان فوجی اہلکاروں کو ہلاک کر کے چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟