16 نومبر 2018
افغانستان، طالبان  کے   حملے میں 30 اہلکار ہلاک

 افغانستان کے صوبے بغلان میں طالبان جنگجوئوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملہ کر کے 30 اہلکاروں کو قتل کر دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق درجنوں طالبان جنگجوئوں نے افغانستان کے صوبے بغلان میں فوجی اور پولیس چوکیوں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 30 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

افغان سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب طالبان جنگجوئوں نے صوبہ بغلان کی 5 آرمی اور 8 پولیس چوکیوں پر قبضہ کرلیا ہے اور عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں کے حوالے سے سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ ادھر افغان صوبے باد غیس پولیس کے ترجمان نقیب اللہ امینی نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع ابکماری میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں طالبان کمانڈر مولوی نذیر اپنے دیگر 11 جنگجوئوں کے ہمراہ مارا گیا ہے۔ دوسری جانب کابل میں خود کش دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 14 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ خود کش دھماکا موٹر سائیکل سوار شخص نے افغان لیڈر احمد شاہ مسعود کی 17 ویں برسی میں شرکت کے لیے جانے والے قافلے پر کیا۔۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟