21 اپریل 2019
تازہ ترین
افغانستان،طالبان  ٹھکانوں پر حملے،23ہلاک

افغانستان،طالبان  ٹھکانوں پر حملے،23ہلاک

افغانستان میں مختلف واقعات کے دوران23 طالبان ہلاک ہو گئے جبکہ افغان پولیس نے طالبان کے ایک شیڈو ضلعی سربراہ کو گرفتار کر لیا ہے، افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں افغان پولیس کی کارروائی کے دوران5طالبان ہلاک اور ان کا ایک ضلعی سربراہ گرفتار کر لیا گیا۔تاہم پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔طالبان کے گرفتار ہونے والے رہنمائ کو نام عبدالروف بتایاگیا ہے۔اس کارروائی میں پولیس کو نیٹو کی حمایت بھی حاصل تھی۔دریں اثنائ افغانستان کے صوبہ غزنی میں طالبان ٹھکانوں پر افغان طیاروں کے حملے کے نتیجے میں18سے زائد انتہا پسند ہلاک اور 8زخمی ہو گئے۔سرکاری بیان کے مطابق افغان طیاروں نے آبند ضلع میں طالبان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں12سے زیادہ طالبان ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر غزنی شہر کے باہر شہباز کے علاقہ میں مارے گئے۔مرنے والوں میں طالبان گروپ کمانڈر سیف اللہ اسد بھی شامل ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟