23 ستمبر 2018
تازہ ترین
افغانستان، سکیورٹی فورسز کے حملے،9 طالبان ہلاک، 13 زخمی

 افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے حملوں میں 9 طالبان ہلاک جبکہ 13 زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبہ بلخ کے ضلع چیمتال میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانے کو حملے کا نشانہ بنایا جس میں پانچ جنگجو ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے ۔ دریں اثنا صوبہ تخار کے ضلع دشت آر چی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین میں چار طالبان ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں ۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟