24 مئی 2019
تازہ ترین
 افغانستان،  امریکی فضائی حملہ ،13شہری جاں بحق

 افغانستان،  امریکی فضائی حملہ ،13شہری جاں بحق

افغانستان کے ضلع ننگر ہار میں امریکی فضائی حملے سے 13 شہری جاں بحق ہو گئے۔ ضلع ننگر ہار کے گاں ناصر خل میں ہونے والے امریکی فضائی حملے میں  2 گھر بھی تباہ ہو گئے جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔گورنر ننگر ہار نے دعوی کیا ہے کہ امریکی فضائی حملے میں طالبان کا اہم کمانڈر بھی مارا گیا۔اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں جاری جنگ کے دوران گزشتہ برس سب سے زیادہ شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔ سال 2018 میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 3 ہزار 804 تھی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟