17 نومبر 2018
تازہ ترین
  افطار کا مزہ پوٹیٹو چیز سٹک کے ساتھ

ساور کریم بنانے کے اجزا

کریم۔۔۔۔ 1 پیکٹ

لیموں کا رس۔۔۔۔ آدھا کھانے کا چمچ

دودھ۔۔۔۔ 3 کھانے کے چمچ

مصالحہ بنانے کے اجزا

آلو (ابال کر پیس لیں)۔۔۔۔ 3 عدد

گاجر(کدوکش کی ہوئی)۔۔۔۔۔ 1عدد

ہرا پیاز(چوپ)۔۔۔۔ آدھا

چکن(ابال کر ریشہ کر لیں)۔۔۔۔ 1کپ

نمک۔۔۔۔ حسب ذائقہ

کالی مرچ پائوڈر۔۔۔۔ 2 چائے کے چمچ

ہری مرچ(چوپ)۔۔۔۔ 2 عدد

 تیار کی ہوئی کریم۔۔۔۔ 4 کھانے کے چمچ

پوٹیٹو چیز بنانے کے اجزا

موزریلا سٹک۔۔۔۔ آدھی

میدہ ۔۔۔۔ حسب ضرورت

انڈا ۔۔۔۔ ایک عدد

بریڈ کرمبز ۔۔۔۔  حسب ضرورت

کھانے کا تیل۔۔۔۔ فرائی کرنے کے لئے

ساور کریم بنانے کی ترکیب

ایک برتن میں کریم، لیموں کا رس، دودھ ڈال کر ملا لیں۔ پانچ منٹ کے لئے رکھ دیں۔

مصا لحہ بنانے کی ترکیب

ایک برتن میں پیسے ہوئے آلو، گاجر، ہرا پیاز، چکن کے ریشے، نمک، کالی مرچ، سبز مرچ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔

اب اس میں تیار کی ہوئی کریم ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ اب اس میں نمک ڈال کر اچھی طرح ملا ئیں۔

پوٹیٹو چیز سٹک بنانے کی ترکیب

پوٹیٹو چیز سٹک بناے کے لئے تیار کئے ہوئے مصالحہ کو موزریلا چیز بھر کر سٹک بنا لیں۔  اس پر میدہ لگا لیں اور اس کو انڈے میں ڈپ کر کے بریڈ کرمبز سے کور کر لیں۔

 اس کو تین ہفتہ تک فریز کر سکتے ہیں۔

ا یک پین میں کھانے کا تیل لیں اور سٹکس کو گولڈن برائون ہونے تک فرائی کر لیں۔

مزیدار پوٹیٹو چیز سٹک تیار ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟