26 ستمبر 2018
تازہ ترین
افطار کا مزہ پوٹیٹو لالی پوپس سے دوبالا

اجزا

آلو۔۔۔۔ تین سو گرام

پیاز۔۔۔۔ ایک عدد

سبز دھنیا۔۔۔۔ پانچ گرام

بریڈ کرمبز ۔۔۔۔ ایک کپ 

لال مرچ پائوڈر ۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ

لال مرچ کٹی ہوئی۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

دھنیا پائوڈر۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ

ادرک لہسن پیسٹ ۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ

نمک۔۔۔۔ حسب ذائقہ

لیموں کا رس۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ

انڈا ۔۔۔۔ دو عدد

ترکیب

ایک برتن میں ابلے ہوئے آلو لیں اور اس میں پیاز ، سبز دھنیا ، بریڈ کرمبز، لال مرچ پائوڈر ، دھنیا پائوڈر، ادرک لہسن پیسٹ ، نمک اور لیموں کا رس ڈال کر گوندھ لیں ۔ اب اس کے بالز بنا لیں ۔

ایک پلیٹ میں بریڈکرم ،لال مرچ کٹی ہوئی اور ثا بت زیرہ ڈا ل کر مکس کر لیں ۔

بالز کو انڈے میں ڈپ کر کے بریڈ کرمبز لگا کر گو لڈن برائون ہونے تک ڈیپ فرائی کریں ۔

 مزیدار پوٹیٹو لالی پوپس تیار ہیں ۔

ساس بنانے کا طریقہ

ایک بائول میں مائیونیز (تین کھانے کے چمچ)دہی (ایک چوتھائی کپ )پیازچوپ (دو کھانے کے چمچ)سبز دھنیا (ایک کھانے کا چمچ) چینی (ایک کھانے کاچمچ)نمک (حسب ذائقہ ) ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟