23 ستمبر 2018
تازہ ترین
افطار میں بنائیں مزیدار پینی پاستہ

اجزا

پانی۔۔۔۔ حسب ضرورت

پاستہ ۔۔۔۔ تین سو گرام

کھانے کا تیل۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ

زیتون کا تیل۔۔۔۔ تین کھانے کے چمچ

 لہسن پیسٹ ۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ

چکن۔۔۔۔ تین سو گرام

کیچپ ۔۔۔۔  دو کھانے کے چمچ

چلی ساس۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ

 نمک۔۔۔۔ حسب ذائقہ

کالی مرچ پائوڈر۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

کریم۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ

سبز شملہ مرچ۔۔۔۔ آدھی

لال شملہ مرچ۔۔۔۔ آدھی

اوریگانو ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

 سوئٹ کارن ۔۔۔۔ پچیس گرام

پارسلے ۔۔۔۔ پانچ گرام

کالا زیتون۔۔۔۔ پانچ گرام

ترکیب

 پین میں پانی لیں اور اس میں کھانے کا تیل اور نمک ڈال کر ابال لیں ۔ اس میں پاستہ ڈال کر ابال لیں اور چھان کر ٹھنڈا کر لیں ۔ اس میں کھانے کا تیل مکس کر لیں ۔

ایک پین میں زیتون کا تیل لیں اور اس میں مہران لہسن پیسٹ ڈال کر دو منٹ پکالیں ۔

 اس میں چکن ،کیچپ ،   چلی سا س، نمک ، کالی مرچ پائوڈر ، کریم ڈال کر دو منٹ تک پکالیں ۔

اب اس میں ابلا ہوا پاستہ  ، سبز شملہ مرچ ، لال شملہ مرچ،  اوریگانو ،  سوئٹ کارن ، پارسلے ڈال کر مکس کر لیں  اور دو منٹ تک پکالیں ۔

 مزیدار پینی  پاستہ تیار ہیں ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟