15 نومبر 2018
 افطار میں بنائیں آج چکن کچوریاں

اجزا

میدہ ۔۔۔۔ تین سو گرام

دھنیا پائوڈر ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

نمک۔۔۔۔  حسب ذائقہ

زیرہ پائوڈر۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

کھانے کا تیل۔۔۔۔ آدھا کپ

لال مرچ کٹی ہوئی۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

پیاز ۔۔۔۔ ایک عدد

گرم مصالحہ پائوڈر۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

ادرک لہسن پیسٹ ۔۔۔۔  ایک کھانے کا چمچ

دھنیا چوپ کیا ہوا ۔۔۔۔ پانچ گرام

چکن قیمہ ۔۔۔۔ پانچ سو گرام

لال مرچ پائوڈر۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

ہلدی۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ

 ترکیب

ایک برتن میں میدہ لیں اور اس میں نمک اور پانی ڈال کر گوندھ لیں اور بیس منٹ کے لئے کمرے کے درجہ حرارت پر رکھ دیں۔  

برتن میں چھ کھانے کا چمچ میدہ لیں اور اس میں ایک چوتھائی کپ کھانے کا تیل ڈال کر پیسٹ بنا لیں۔

 ایک پین میں ایک چوتھائی کپ کھانے کا تیل ، پیاز ڈال کر لائٹ برائون ہونے تک پکائیں۔  اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، چکن قیمہ، نمک، ہلدی، لال مرچ پائوڈر، لال مرچ کٹی ہوئی، گرم مصالحہ، زیرہ پائوڈر، دھنیا پائوڈر ڈال کر دو سے تین منٹ کے لئے پکا لیں۔

 اس میں پانی ڈال کر پانچ منٹ کے لئے ہلکی آنچ پر دم دیں۔ اس میں دھنیا ڈال کر دو سے تین منٹ کیلئے بھون لیں۔

 اس کو چھا ن لیں اور پانی خشک کر لیں۔  تیار کئے ہوے میدہ کو اچھی طرح گوندھ لیں اور اس کے پیڑے بنا لیں۔

اس میں گھی لگا کر تہہ لگا لیں اور بیل لیں۔  اس میں پکایا ہوا چکن ڈال کر تیل لگا کر بند کر دیں اور گرم تیل میں فرائی کر لیں۔  

مزیدار چکن کچوری تیار ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟