24 مئی 2019
تازہ ترین
افریقی ملک ملاوی میں سیلاب ، 23افراد ہلاک

افریقی ملک ملاوی میں سیلاب ، 23افراد ہلاک

افریقی ملک ملاوی میں سیلاب سے 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ 11 افراد لاپتا ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک ملاوی میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب میں 23 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 11 شہری لاپتا ہیں، سیلاب سے 22 ہزار مکانات اور ایک لاکھ 10 ہزار افراد متاثر ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ بارشوں اور سیلاب کے باعث کئی شہروں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ، جبکہ 20 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پینے کا صاف پانی اور خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ سرکاری عمارتوں میں ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں۔ چاروں اطراف سے خشکی میں گھرے ملک ملاوی کی معیشت کا زیادہ تر انحصار غیر ملکی امداد پر ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟