18 ستمبر 2018
تازہ ترین
اعتزاز پی پی اور مولانا فضل دیگر اپوزیشن جماعتوں کے صدارتی امیدوار نامزد

پیپلز پارٹی کے سوا تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کو امیدوار بنانے کی مخالفت کی، جبکہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد کی جانب سے مشترکہ صدارتی امیدوار نامزد کیا ۔ مولانا فضل الرحمان آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنے  کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کاغذات نامزدگی جمع کرانے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے، ان کے ہمراہ شیری رحمان، قمر زمان کائرہ اور خورشید شاہ سیمت دیگر رہنما بھی تھے۔  یاد رہے کہ اپوزیشن اتحاد میں مشترکہ صدارتی امیدوار لانے کے معاملے پر پھوٹ پڑ گئی اور اس سلسلے میں کل جماعتی کانفرنس بھی بے سود رہی، پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کو ہی صدارتی امیدوار نامزد کئے جانے پر ڈٹ گئی ، تاہم مسلم لیگ ن کی جانب سے اعتزاز احسن کے نام پر تحفظات سامنے آئے ہیں۔ دوسری جانب صدر کے عہدے کے لئے تحریک انصاف کی جانب سے نامزد ڈاکٹر عارف علوی سندھ ہائیکورٹ میں اپنے کاغذات جمع کرائیں گے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟