14 نومبر 2018
تازہ ترین
اصول پسندی کامیابی کی بنیاد، فہد مصطفی

نامور اداکار فہد  مصطفی نے کہا ہے کہ کامیابی میں اصول بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، میں نے زندگی بھر اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ، اصول پسندی اور مسلسل محنت سے کوئی انسان بھی کامیابی کا سفر طے کر سکتا ہے ، شرط یہ ہے کہ اس کے ارادے پختہ ہوں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے فلم اور ٹی وی میں اداکاری کی، اب بھی کبھی دل کرتا ہے کہ ٹی وی ڈرامہ کروں مگر موجودہ حالات میں جس طرح کی مصروفیات ہیں،  ان میں کام کرنا میرے بس سے باہر ہے اور ویسے بھی ٹی وی شو پر مصروفیت اس قدر زیادہ ہے کہ ڈراموں کیلئے وقت نہیں نکال سکتا، فلم کیلئے بھی وقت بہت مشکل سے نکالا تھا۔ انہوں نے کہاکہ  یہ میرے لئے بڑا چیلنج ہے کہ عید الاضحیٰ کے دن میری ایک ساتھ دو فلمیں لگ رہی ہیں، میری دعا ہے کہ تمام فلمیں کامیاب ہوں ، تا کہ فلم انڈسٹری کے ساتھ سینما انڈسٹری بھی مستحکم ہو سکے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟