19 ستمبر 2018
اسٹیفن فلیمنگ بنگال ٹائیگرز کے ہیڈ کوچ مقرر

ٹی ٹین لیگ کی فرنچائز بنگال ٹائیگرز نے وقار یونس کی جگہ اسٹیفن فلیمنگ کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔ بنگال ٹائیگرز کے مینٹور انیس ساجن نے غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پہلے سیزن میں وقار یونس نے 100 فیصد سے بھی زیادہ ان پٹ دی، تاہم اب ہم نے محسوس کیا ہے کہ ہمیں ایک غیرایشیائی کوچ کی ضرورت ہے، اس کی وجہ سے ٹیم کے پلیئرز خصوصا ایشین پلیئرز پر ایک الگ تاثر قائم ہو گا۔ اسٹیفن فلیمنگ نے اس آفر کے جواب میں کہا ہے کہ بنگال ٹائیگرز کی کوچنگ آفر قبول کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے، آئندہ ایونٹ میں ٹیم کے ساتھ کام کرنے کیلیے بے تاب ہوں۔ واضح رہے کہ ٹی ٹین لیگ کا دوسرا ایڈیشن 23 نومبر سے 2 دسمبر تک یو اے ای میں شیڈول ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟