17 ستمبر 2019
تازہ ترین
اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگزآجٞ مدمقابل ہوں گی

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگزآجٞ مدمقابل ہوں گی

 پاکستان سپر لیگ میں آخری لیگ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔ میچ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے یو اے ای میں جاری ہیں اور لیگ کا آخری میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد کی قیادت مصباح الحق کر رہے ہیں اور وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کراچی کی ایونٹ میں کارکردگی مایوس کن رہی اور اس نے چھ میچ کھیل کر دو میں کامیابی حاصل کی اور وہ  4 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آخر میں ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟