22 اکتوبر 2018
تازہ ترین
اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے آئی جیز، چیف سیکرٹریز تبدیل

 الیکشن سے قبل  چاروں صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکرٹریز کو تبدیل کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس سندھ اے ڈی خواجہ کی جگہ امجد سلیمی کو نیا آئی جی لگانے کی منظوری دی گئی ہے، امجد سلیمی اس وقت موٹر وے پولیس سربراہ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ  پنجاب میں عارف نواز کی جگہ کلیم امام کو آئی جی تعینات کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں صلاح الدین محسود کا تبادلہ کرکے محمد طاہر کو نیا آئی جی جب کہ آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری کی جگہ محسن بٹ کو پولیس سربراہ لگایا گیا ہے، اس کے علاوہ جودت ایاز کو  اسلام آباد کا چیف کمشنر تعینات کیا گیا اور جان محمد کو آئی جی اسلام آباد لگایا گیا ہے ، پنجاب میں ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کی ذمہ داریاں انجام دینے والے اعظم سلمان چیف سیکرٹری سندھ تعینات کئے گئے ہیں اور وفاقی سیکرٹری اکبر درانی پنجاب کا چیف سیکرٹری لگایا گیا ہے، نوید کامران بلوچ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ہوں گے جب کہ ڈاکٹر اختر نذیر کو بلوچستان کا چیف سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟