30 ستمبر 2020
تازہ ترین
اسرائیل نے 19 اسرائیلی شہریوں کی داعیش میں شمولیت کی تصدیق کر دی

اسرائیل نے 19 اسرائیلی شہریوں کی داعیش میں شمولیت کی تصدیق کر دی

 اسرائیلی خفیہ ادارے نے 19 اسرائیلی شہریوں کی داعش اور دیگر دہشت گرد گروپوں میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی اسرائیلی شہریت منسوخ کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اب تک کل20  اسرائیلی شہریوں کی دہشت گرد گروپوں میں شمولیت کے ثبوت ملے ہیں جن میں سے ایک مر چکا ہے۔ خفیہ ادارے شین بیت کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں 32 سالہ اسرائیلی مرد اور اس کی 28 سالہ ساتھی خاتون جو روس میں پیدا ہوئے اور انہوں نے کم عمری میں ہجرت کر کے اسرائیل میں پرورش پائی کے شام جا کر داعش کی صفوں میں شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں نے یہودی مذہب ترک کر کے اسلام بھی قبول کر لیا ہے


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟