14 نومبر 2018
تازہ ترین
اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی احد تمیمی سزا کاٹنے کے بعد رہا

ایک اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی 17 سالہ فلسطینی لڑکی احد تمیمی کو قید کی سزا پوری ہونے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔نبی صالع نامی علاقے میں احد تمیمی نے ایک اسرائیل فوجی کو تھپڑ مارا تھا۔ احد تمیمی پر 12 الزامات لگے جن میں سے چار میں وہ قصور وار قرار پائیں۔ ان میں اشتعال انگیزی کا الزام بھی شامل تھا۔ انہیں آٹھ ماہ قید اور5000 شیکلز جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ یہ واقعہ 15 دسمبر 2017 کو پیش آیا تھا اور اس وقت احد تمیمی کی عمر 16 برس تھی اور اس واقعے کی ویڈیو ان کی والدہ نے بنائی تھی اس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ان کی والدہ کے خلاف بھی سوشل میڈیا پر اشتعال پھیلانے کی دفعات عائد کی گئیں۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟