29 ستمبر 2020
تازہ ترین
اسرائیلی عدالت ، فلسطینی نوجوان کی حراست میں توسیع  

اسرائیلی عدالت ، فلسطینی نوجوان کی حراست میں توسیع  

اسرائیل کی ایک مقامی عدالت کی جانب سے زیرحراست فلسطینی نوجوان کی انتظامی حراست میں مزید چار ماہ کی توسیع کی گئی ہے،فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 سالہ نصیر ابو ثابت کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے مشرقی قصبے بیت ابو دجن سے ہے،اسیرکے اہل خانہ نے کہا ہے کہ  اسرائیل کی عوفرنامی فوجی عدالت نے اپنے فیصلے میں ابو ثابت کی انتظامی حراست میں مزید چار ماہ کی توسیع کی ہے، اہل خانہ کا کہناہے کہ نصیر ابو ثابت کی انتظامی حراست میں توسیع کے حوالے سے انہیں ان کے وکیل کے ذریعے مطلع کیا گیا،خیال رہے کہ ابو ثابت کو اسرائیلی فوج نے چار ماہ قبل اس کے گھر سے حراست میں لیا تھا، اس کے ایک دوسرے بھائی صہیب بھی اسرائیلی جیل میں قید کردیئے گئے تھے، تاہم انہیں دو ماہ کے بعد رہا کردیا گیا تھا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟