17 نومبر 2018
تازہ ترین
اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت معطل ہو گئی

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت معطل ہو گئی ہے، ان کی رکنیت الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حکم پر معطل کی گئی جس کے بعد اب اسحاق ڈار سینیٹ کے رکن نہیں رہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی رکنیت سپریم کورٹ کے حکم پر معطل کی گئی جس کے بعد اب وہ سینٹ کے رکن نہیں رہے۔ دوسری جانب نئے صدر مملکت کے انتخاب کیلئے آج پولنگ جاری ہے لیکن مسلم لیگ ن کا ایک ووٹ کم ہو گیا ہے، واضح رہے کہ صدارتی انتخاب میں سینیٹر کا ایک ووٹ ہے ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟