21 اپریل 2019
تازہ ترین
ازخود نوٹس کے فیصلوں پر نظر ثانی اپیل دائر کرنیکی درخواست مسترد

ازخود نوٹس کے فیصلوں پر نظر ثانی اپیل دائر کرنیکی درخواست مسترد

 سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کے فیصلوں پر نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا حق دینے کی درخواست مسترد کردی ،  سپریم کورٹ کو اپنے رولز میں ترمیم کرکے ازخود نوٹس فیصلوں میں اپیل کا حق دینے کی تجویز دی گئی تھی تاہم عدالت عظمیٰ نے درخواست مسترد کردی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اپیل کا حق نہ دینے کا فیصلہ فل کورٹ اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن امان کنرانی کا کہنا ہے کہ از خود نوٹس فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق نہیں اور از خود فیصلوں کے خلاف نظرثانی کی درخواست کا دائرہ محدود ہوتا ہے اس لئے عدالت عظمیٰ کو اپیل کا حق دینے کی تجویز دی تھی۔ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس فیصلوں میں اپیل کا حق دینے سے انکار کرتے ہوئے ازخود نوٹس کا اختیار آئین کے مطابق استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟