18 نومبر 2018
تازہ ترین
ارکان پارلیمنٹ کو آئی فون کے تحائف

بھارتی ریاست کرناٹکا کے ارکان پارلیمنٹ کو آئی فون بطور تحفہ پیش کرنے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی نے کہا کہ انہیں اس بارے میں علم نہیں، نہ ہی ان سے یہ بات ڈسکس کی گئی تھی۔ ان کی کابینہ کے ایک وزیرنے کہا کہ یہ تحائف وزیراعلیٰ کی جانب سے ہی دیئے گئے تھے۔ یہ تحائف نئی دہلی میں ایک اجلاس کے بعد کرناٹکا کے 40ایم پیز کو دیئے گئے جس پرکرناٹکا کے وزیر اعلیٰ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ راجیا سبھا کے ایک ممبر راجیو چندرا شیکھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ میں یہ تحفہ واپس کرتا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ایسے حالات میں جب کسان اور شہری ورکرز مشکلات میں ہیں ریاست کو عوام کا پیسہ ضائع نہیں کرنا چاہئے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟