26 ستمبر 2018
تازہ ترین
ارمینا  نے غیر اخلاقی زبان پر ٹویٹر صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے ٹویٹر پر غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والے ایک صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ گزشتہ دنوں ٹویٹر پر ارمینا خان کے لئے ایک صارف نے غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے ہوئے چند ٹویٹس کی تھیں ،جس پر ارمینا خان آگ بگولہ ہو گئیں۔ اگرچہ بعد ازاں اس صارف نے اپنی ٹویٹس ڈیلیٹ کر دیں، مگر ارمینا خان نے ان تمام ٹویٹس کے عکس محفوظ کرکے اپنی پروفائل پر شیئر کئے اور  اس شخص کے بارے میں لوگوں سے معلومات کی درخواست کی۔ اداکارہ نے اس کے بعد نیا پاکستان کے ہیش ٹیک کے ساتھ ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ اس صارف نے تمام ٹویٹس حذف کر دیئے ہیں۔ لیکن ہم اس شخص کو ڈھونڈا لیا ہے اور اس کے خلاف حکام کو شکایت کی جائے گی، اگر آپ کسی کو برے کلمات کہتے سنیں تو برداشت نہ کریں بلکہ اس کی حکام کو رپورٹ درج کروائیں۔  انہوں نے کہا کہ ان کی نظر میں ماں، بہن اور بیٹی کی کوئی عزت نہیں ایسے لوگ معاشرے کی برائی ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ کبھی بھی کسی کی جانب سے غیر اخلاقی زبان برداشت نہ کریں، دنیا کے تمام اچھے لوگ آپ کے ساتھ ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟