اربوں روپے لوٹنےوالوں کو بیرون ملک سے واپس لائیں گے، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ اربوں روپے لوٹنے والوں کو بیرون ملک سے واپس لائیں گے۔ ملک لوٹنے والے بیرون ملک جائیدادوں، پلازوں اور اربوں روپے کے مالک ہیں، بتایا جائے کہ ان کے پاس رقم کہاں سے آئی؟

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اربوں روپے لوٹنے والوں کو بیرون ملک سے واپس لانے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب اب تک 303 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کروا چکا ہے۔ ملک لوٹنے والوں کے پاس بیرون ملک جائیدادیں، پلازے اور اربوں روپے ہیں۔ بتایا جائے ان کے پاس رقم کہاں سے آئی؟

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ان سوسائٹیوں نے غریبوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹ لی۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے 1 ارب روپے وصول کر چکے ہیں۔چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب مقدمات کی تفتیش کے دوران ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھا جاتا ہے۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟