17 ستمبر 2019
تازہ ترین
ادرک  کولیسٹرول لیول متناسب رکھنے میں مددگار

ادرک  کولیسٹرول لیول متناسب رکھنے میں مددگار

موٹاپا آج کے دور میں ایک انتہائی عام مرض بن چکا ہے، اگر آپ اپنے اردگرد نظر دوڑائیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ ہر دوسرا یا تیسرا فرد ہی اس بیماری میں مبتلا ہے۔ موٹاپے کو تمام بیماریوں کی جڑ بھی کہا جاتا ہے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسا ٹوٹکا بتانے جارہے ہیں جس پر عمل کرکے آپ نہ صرف تیزی سے چربی کا خاتمہ کر سکتے ہیں بلکہ دیگر کئی بیماریوں سے بھی چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ ادرک کا باقاعدہ استعمال پیٹ، کولہوں اور رانوں کی چربی گھلانے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول لیول کو متناسب رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ ہائی بلڈ پریشر کو نیچے لاتا ہے جبکہ اس میں متعدد اقسام کے کینسر سے محفوظ رکھنے کی بھی صلاحیت ہوتی ہے۔ لاتعداد طبی فوائد کے حامل اس محلول (ادرک پانی) کو بنانا اور استعمال کرنا بھی بے حد آسان ہے، ایک ادرک کا ٹکڑا، ڈیڑھ لیٹر پانی اور ایک لیموں لیں۔ کسی برتن میں پانی ڈالیں اور ابلنے کیلئے چولہے پر رکھ دیں، جب یہ ابلنے لگے تو اس میں ادرک کا ٹکڑا ڈال کر 15 سے 20 منٹ کیلئے ہلکی آنچ پر ابلنے دیں۔ اب اسے اتار کر ٹھنڈا کرلیں اور پھر لیموں شامل کرکے پئیں، ماہرین کے مطابق اس کے استعمال کا سب سے بہترین وقت روزانہ صبح ناشتے سے پہلے ہے، تو اگر آپ بھی بہترین نتائج چاہتے ہیں تو ایک گلاس رات کے کھانے سے پہلے بھی پیئں۔ نوٹٜ یہ مضمون محض ذاتی معلومات کیلئے ہے اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ ضرور کرلیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟