13 نومبر 2018
تازہ ترین
اداکار،گلوکار علی ظفر ،ہدایتکار احسن رحیم کی فلم میں کاسٹ

ہدایتکار احسن رحیم نے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کو اپنی فلم کے مرکزی کردار میں کاسٹ کرلیا ۔ احسن رحیم جو متعدد میوزک ویڈیوز اور ٹی وی کمرشلز میں اپنی ہدایت کاری کا لوہا منواچکے ہیں ، اب وہ فلم نگری کا میدان سر کرنا چاہتے ہیں ۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکار علی ظفر کچھ عرصے سے پاکستان میں سماجی اور فلاحی کاموں میں مصروف تھے اور وہ دو فلموں پر بھی کام کر رہے ہیں ۔ انہیں جب احسن رحیم نے فلم کا سکرپٹ سنایا تو انہوں نے فوراً فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ۔ احسن رحیم کا کہنا تھا وہ کافی عرصے سے ایک ایکشن کامیڈی فلم بنانا چاہتے تھے اور فلم کے مرکزی کردار کیلئے علی ظفر ہی انہیں موزوں نظرآئے ۔ یاد رہے احسن رحیم اس سے قبل سجنیا ، لگا رہ ، پریتو اور دیگر میوزک ویڈیوز کی ہدایتکاری کرچکے ہیں جبکہ اس سے پہلے انہوں نے علی ظفر کی میوزک ویڈیو   آگ    میں کام کیا تھا ۔ بتایا گیا ہے کہ فلم کی نمائش اگلے برس عید کے موقع پر ہوگی ۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟